ٖ چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑا 14 سالہ طالب علم بازیاب، قاری اوروالدگرفتار وائس آف چکوال (VOC)

تلہ گنگ (نذرحسین چوہدری)تلہ گنگ شہر میں قائم ایک مقامی مدرسہ میں چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑے 14 سالہ طالب علم کو سٹی پولیس نے بازیاب کر کے مدرسہ کے انچارج قاری اور بچے کے والد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے اطلاع ملنے تلہ گنگ شہر میں قائم ایک مدرسہ میں چھاپہ مار کر زنجیروں سے جکڑے  14 سالہ طالب علم فیضان عامر کو بازیاب کرا کر مہتمم مدرسہ قاری رشید کو گرفتار کر لیا۔

 - طالب علم فیضان عامر کے مطابق وہ قاری رشید کے تشدد کے وجہ سے اس مدرسہ میں نہیں پڑھنا چاہتا تھاجس پر گزشتہ چار ماہ سے اس کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا - موقع سے گرفتار ہونے والے قاری رشید کا کہنا تھا کہ بچے کو اس کے والد کی مرضی سے زنجیروں میں جکڑا۔ قاری رشید کے بیان پر کہ بچے کو اس کے والد عامر اقبال کی مرضی پر زنجیروں سے جکڑا ہے - سٹی پولیس نے بچے کے والد عامر اقبال کو بھی گرفتار کر کے ان کےخلاف 342/109 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا ، تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکوئی خبر درست نہ ہوتو   ً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top