ٖ پولیس کو مدد فراہم کرنے والا ڈیجیٹل کتا تیار وائس آف چکوال (VOC)

پولیس کو مختلف کارروائیوں کے دوران مدد فراہم کرنے والا ڈیجیٹل کتا تیار کیا گیا ہے جو جرائم کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لئے سیکیورٹی ادارے دن رات کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے آئے روز نت نئے آلات سے استفادہ بھی کیا جاتا ہے۔ اب پولیس کو مدد فراہم کرنے والا ربوٹک کتا متعارف کروایا گیا ہے۔

امریکا کی میساچوسٹس اسٹیٹ پولیس نے حال ہی میں خفیہ طور پر ’بوسٹن ڈائنامکس ‘ کا تجربہ کیا ہے جسے جرائم کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کرنے کی جانچ کی جارہی ہے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق یہ روبوٹ مسلح نہیں ہے تاہم یہ کارآمد مقاصد میں استعمال کیا جاسکتا ہے جن میں مشتبہ افراد کو چھپی ہوئی جگہ سے ڈھونڈنا، مشکوک اشیاء کی تحقیقات کرنا اور جرائم کے مناظر کی چھان بین کرناہے۔

اس روبوٹ کتے کو ایسے حالات میں استعمال کیا جا سکے گا جو انسانوں کے لیے جان لیوا یا خطرناک ہوں گے، یہ اپنے روبوٹک بازوؤں اور پرسیپشن سینسر کی مدد سے اشیاء کو چُننے اور جوڑ توڑ کرنے کے لیے کام کرے گا۔ پولیس ترجمان کا خیال ہے کہ جرائم سے لڑنے کے لیے یہ روبوٹ ٹیکنالوجی کارآمد ہوگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے روبوٹ ٹیکنالوجی ایک قیمتی ذریعہ ہے۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا ، تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکوئی خبر درست نہ ہوتو   ً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top