ٖ ظالم شخص نے اپنی بیوی اور تین سالہ معصوم بچی کو کمرے میں قید کرڈالا وائس آف چکوال (VOC)

چکوال (ملک آصف ایڈوکیٹ) تھانہ ڈوھمن پولیس کا افسوسناک کارنامہ . خانوند کی طرف سے گھر میں قید کی گیئ ماں بیٹی کو آذاد کروانے کی بجائے خاتون کے بھائی کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا تفصيلات کے مطابق موضع شاہ سید بلہو کے محمد خان نامی ظالم شخص نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنی بیوی شکیلہ اور اپنی تین سالہ معصوم اور بچی کو کمرے میں بند کر کے باہر سے تالہ لگا دیا اطلاع ملنے پر شکیلہ بی بی کا بھائی شفقت بھٹی موقع پر پہنچا اور تھانہ ڈوھمن پولیس کو فون کر کے صورتحال بتائی جس پر پوليس موقع پر آئی مگر آتے ہی خاتون کے بھائی شفقت بھٹی اور  شوہر محمد خان کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئ مگر گھر میں قید کی گئ ماں اور معصوم بچی کو آذاد نہ کروایا اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں مرد و خواتين موقع پر آگۓ اور گاؤں کے لوگوں نے تالہ کاٹ کر ماں بیٹی کو آذاد کروایا۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا ، تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکوئی خبر درست نہ ہوتو   ً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top