ٖ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال عادل میمن کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم جاری وائس آف چکوال (VOC)

چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے)چوآ سیدن شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال عادل میمن کی جانب سے جاری ٹریفک آگاہی مہم پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ماہم خان کی خصوصی ہدایات پر ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس چکوال کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآسیدن شاہ و ریڈینٹ ہائی سکول چوآسیدن شاہ میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد بلال عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طلباء و اساتذہ کو روڈسیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ ساتھ ساتھ شرکاء کو چائلڈ سیفٹی، نارکوٹکس و نقصانات، سموگ و دوران سموگ احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے کم عمری کی ڈرائیونگ کی شدید حوصلہ شکنی کی گئی اور اساتذہ و طلباء کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا کہ کس طرح وہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں تاکہ طلباء بھی اصلاح کے اس عمل میں چکوال ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔تمام شرکاء نے لیکچر کو انتہائی دلچسپی و انہماک سے سنا۔ لیکچر کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول، چوآسیدن شاہ  ملک شاہد اقبال نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال جناب عادل میمن اور ٹریفک پولیس چکوال کی اس کاوش کو انتہائی احسن الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے طلباء کے لیئے انتہائی ضروری قرار دیا تا کہ وہ خود اور عوام الناس کی زندگی کو محفوظ رکھتے ہوئے معاشرہ میں مثبت کردار اداکر سکیں۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا ، تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکوئی خبر درست نہ ہوتو   ً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top