ضلع چکوال کی تحصیل کلر کہار جو کہ اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہے۔۔وہاں پر اک تہلکہ مچا دینے والے اک چھوٹے سے سائنس دان (شہیر خالدعرف شیری)جنکی ابھی عمر ٹوٹل 6سال ھے کا انکشاف ھوا ہے۔۔
جو کہ مکمل برطانوی انگلش میں بات کرتے ہیں۔فزکس کیمسٹری فلکیات بیالوجی میتھ اور کمپیوٹرپر انکی عالمانہ گفتگو سن کر انسان حیرت زدہ ھو جاتاہے۔کہ اتا چھوٹا بچہ اور اتنا ذہین۔۔(شیری) کاانتہائ تیزی سے بڑھتا ھوا لیول اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ سائنس کی دنیا میں چکوال کا یہ سپوت اپنے پیارے وطن کا ناماک دن ضرور روشن کریگا۔۔(ان شآئاللہ)
بچے کے والدین نے جب انکے ایڈمیشن کیلئے سکول کا رخ کیا تو انکے اساتذہ نے صاف صاف کہہ دیا کہ آپکا بچہ ہمارے تعلیمی لیول سے بہت اوپرہے اسکو پڑھانا ہمارے بس کا کام نہیں۔۔
اور (شیری) نے خود بھی کہا کہ یہاں میرے لئے کچھ بھی نیا نہیں مجھے ایسے محسوس ہوتا ھے کہ سب کچھ میں بہت پہلے سے جانتا ھوں جسکی اب مجھے پڑھنے کی کوئ ضرورت ہی نہیں۔۔
شیری کا سائنسدان بننے کا خواب اورآئن سٹائن اورسٹیفن کی طرح بہت کچھ کرنے کا عزم ظاہر کرتا ہےکہ اللہ پاک نے اس بچے کی شکل میں ہمارے ملک پاکستان کو بہت بڑی نعمت سے نوازہ ھے۔
آخر میں سب دوستوں سے گزارش ھے کہ دعا کریں اللہ پاک (شیری جو کہ ابھی 6 سال کا بچہ ہے)کو لمبی عمر دے اور ہمت دے اوراسکی حفاظت فرمائے۔۔۔آمین ثم آمین
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.