ٖ ملیئے سپر جینئس بچے سے جو سائنسدان بھی ہے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


انٹرویو: علی خان
تصاویر: سمندر خان

ذہانت شاہیر خالد خان کی آنکھوں سے ٹپکتی ہے۔ اس کا نک نیم شیری ہے۔ وہ اکتوبر 2012ء کو پیدا ہوا۔ اور عمر محض سات سال کے قریب ہے۔ مگر سائنس کے مختلف شعبوں، فزکس،کیمسٹری،بایولوجی، فلکیات، ریاضی اور کمپیوٹر پر اسکی انگریزی میں عالمانہ گفتگو سن کر انسان دنگ رہ جاتا ہے شیری والد کا کہنا ہے کہ صرف اڑھائی سال کی عمر میں ایسی نشانیاں ملنے لگی تھیں کہ جن سے ظاہر ہوتا ہے شیری مستقبل میں کیا کرنے جا رہا ہے۔ شیری اردو بہت کم بولتا ہے بیشتر گفتگو برطانوی لہجے کی انگریزی زبان میں کرتا ہے۔ شیری نے پاکستان ٹیلی وژن کے پروگرام میں بھی تفصیلی انٹرویو دیا ہے۔
شیری سے ہونے والی گفتگو قارئین کی نذر کی جا رہی ہے۔

سوال: شیری یہ سب لیسے ممکن ہوا؟
شیری: پتہ نہیں لیکن یہ سب کچھ خود بخود میری طرف اور میں اس کی طرف مائل ہو گئے مجھے لگتا ہے کہ یہ سب مجھے پہلے دن سے معلوم تھا۔

سوال: سیکھتے کیسے اور کہاں سے ہیں؟
شیری: میں نے سب کچھ از خود کمپیوٹر پر بیٹھ کر سیکھا ہے۔ یوٹیوب اور دیگر ذرائع سے بس دیکھتا اور سنتا ہوں اور سب یاد بھی رہ جاتا ہے۔

سوال: سکول جانا پسند ہے ؟
شیری: سکول تو جاتا ہوں مگر وہاں سیکھنے کیلئے اکثر کچھ نیا نہیں ہوتا ہے۔

سوال: ٹیچر کونسی اچھی لگتی ہے؟ 
شیری: مجھے سب ٹیچرز پسند ہیں وہ مجھ سے بہت اچھا سلوک کرتی ہیں۔

سوال: کھیلتے کیا ہیں؟
شیری: مجھے فٹ بال بہت پسند ہے۔

سوال: اور ویڈیو گیمز؟
شیری: آسان ویڈیو گیمز مجھے پسند نہیں ہیں ان میں کوئی سنسنی نہیں ہوتی۔

سوال: سائنسی علوم کی طرف رجحان کس طرح بنا؟
شیری: میں نے سب سے پہلے ریاضی کی کتاب کو ایک طرف سے حل کرنا شروع کیا اور ختم کر دی پھر ٹیچرز کو روکنا شروع کر دیا۔ میں 2 سال کا تھا جب انگلش سمجھنے اور پرھنے لگا۔ اڑھائی سال میں سکول جانے لگا۔ مجھے کائنات کے نظام شمسی میں دلچسپی محسوس ہوتی ہے۔ پھر میڈیکل اور کمپیوٹر سائنسز پسند ہیں۔

سوال: سوچتے کیا ہیں؟
شیری: میں اکثر اوقات یہ سوچتا ہوں کہ میرے اردگرد کیا سوچا جا رہا ہے مثلا مجھے یہ دلچسپ محسوس ہوتا ہے کہ میرے قریب موجود کوئی جانور کیا سوچ رہا ہے اور کیا کرنے جا رہا ہے۔ اسی طرح میں انسان کو بھی سمجھنے کی کوشش میں رہتا ہوں۔

سوال: آپ ہر چیز کا سائنسی نام ہی کیوں لیتے ہیں؟
شیری: مجھے لگتا ہے کہ سائنسی نام آسان ہے بنسبت عام نام کے، اس لئے بھی کہ وہ مجھے جلد یاد ہو جاتا ہے۔

سوال: پسندیدہ سائنسدان کونسے ہیں؟
شیری: سائنسدان سب اچھے ہوتے ہیں کیونکہ وہ ذہین ہوتے ہیں۔

سوال: مستقبل میں کیا ارادہ ہے؟
شیری: فی الحال تو کچھ نہیں لیکن کرنا کچھ سائنس کے میدان میں ہی چاہوں گا۔

سوال: دل کی بیماریاں، فلکیات، ریاضی اور یہ سب مادری زبان کے بجائے انگلش میں کیسے ممکن ہوتا ہے؟
شیری: مجھے یہ سب نہایت آسان محسوس ہوتا ہے۔ میں اپنا آئی-کیو (I.Q) لیول مزید بہتر کرتا رہوں گا اور وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ سیکھنے کی کوشش کروں گا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top