ٖ تلہ گنگ: بذریعہ بلکسر اور نیلہ دلہہ موٹر وے آٹا اسمگلنگ ہونے کا انکشاف وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام




تلہ گنگ (محسن قیوم شیخ)ڈی ایف سی چکوال کی ملی بھگت سے بذریعہ بلکسر اور نیلہ دلہہ موٹر وے  اٹا اسمگلنگ ہونے کا انکشاف معتبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع چکوال کی فلور ملز کو روزانہ 1400 بوری گندم فراہم کی جاتی ہے جس میں ڈی ایف سی پر باڈی دو ہزار روپے منتھلی  اور آٹے والی گاڑیوں کو ضلع سے باہر بھیجنے کے انتظامات بھی کرتا ہے  اور ملز مالکان  فی بوری سے آدھا کلو گندم بھی  ڈی ایف سی کو دیتے ہیں جبکہ ضلع چکوال کی عوام کو  آٹا گجرات ، گجرانوالہ ، سرگودھا ، اور میانوالی و دیگر شہروں  کی ملز فراہم کر رہی ہیں جبکہ چکوال کی ملز کا آٹا کہاں جا رہا ہے یہ ایک سوالیہ نشان  ہے۔
 عوام کی نشاندہی پر  سرکاری آٹا بھی انتہائی کم مقدار میں مارکیٹ میں موجود ہے جبکہ چکوال سے کے پی کے میں اسمگلنگ ہونے والا آٹا بذریعہ موٹر وے بلکسر اور نیلہ دلہہ انٹر چینج پشاور بھجیا جاتا ہے اس سے قبل بھی اس بڑے سکینڈل کے بارے میں میڈیا پر مہم چلائی گئی مگر قانون تو اندھا ہے  جبکہ ڈی ایف سی ماہانہ لاکھوں روپے ملز مالکان سے لیکر انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے جبکہ ملز مالکان کو ملنے والی 1400 بوری کا آٹا کہاں فروخت ہو رہا ہے یہ جواب حل طلب ہے ۔  جبکہ تحصیلوں میں موجود اسٹنٹ فوڈ اتھارٹی بھی اس تمام سیکنڈل میں ملوث ہے عوام نے وزیر خوراک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس پر انکوائری کریں اور ملوث افراد کو کیفردار تک پہنچائے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top