ٖ پٹرولنگ پولیس چکوال کی ماہ اکتوبر کی شاندار کارکردگی وائس آف چکوال (VOC)


 ایس پی ریجن  راولپنڈی راجہ شاہد نذیر  کی ھدایت ۔
ڈی ایس پی  شاہد صدیق  پی ایچ پی کی زیر نگرانی  ہائی وے پٹرولنگ پولیس چکوال کی شاندار کارکردگی ۔
ریڈر ڈی ایس پی پی ایچ پی چکوال بنارس خان ایچ سی نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چکوال کی موثر گشت اور بہترین حکمت عملی کے باعث دوران ماہ اکتوبر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکشخص سے بغیر لائسنس،غیر قانونی۔ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کروایا  ۔پی ایچ پی ڈسٹرکٹ چکوال کے عملہ نے 7 مقدمات غیر قانونی اورغیر معیاری سلنڈر نصب کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے۔
 غفلت ،لاپرواہی اور تیز رفتاری  اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 22 مقدمات  درج ہوئے ۔
ایک مقدمہ عوام الناس کی سکون میں خلل ڈالنے والے کے خلاف  ساؤنڈ ایکٹ 2015 کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔۔۔انسیڈنٹ میں 1 فرد کو بروقت  فرسٹ ایڈ مہیا کی گئ ۔۔جبکہ مختلف واقعات میں 180 افراد کی بروقت ھلیپ کی گئی ۔
پٹرولنگ پولیس چکوال ہائ وے پر سفر کرنے والوں کی جان و مال کے تحفظ اور امداد کیلے ہر وقت الرٹ اور کوشاں ہے ۔
رپورٹ: ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top