ٖ کورٹ میرج کرنے والی لڑکی کے رشتہ دار نوجوان کے اہل خانہ کے جانی دشمن بن گئے وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (عبدالغفورمنہاس)ایبٹ آباد سے چکوال آ کرکورٹ میرج کرنے والی لڑکی کے رشتہ دار نوجوان کے اہل خانہ کے جانی دشمن بن گئے۔مسلح رشتہ داروں نے چکوال آ کر ڈیرے ڈال لیے اور آرمی پبلک سکول راولپنڈی کے پی ٹی آئی اور اس کے اہل خانہ کے لیے وبال جان بن گئے۔مقامی پولیس نے بھی تحفظ فراہم نہیں کیا۔ریٹائرڈ حوالدار انصاف کے حصول کے لیے میڈیا کے پاس پہنچ گیا۔ایبٹ آباد کی رہائشی مثل نیاز نے چکوال آ کر سکریالہ کے رہائشی بابر جاوید سے کورٹ میں بیان ریکارڈ کروا کر نکاح کیا اور اس کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئی۔لڑکی کے رشتہ داروں نے تھانہ میرپور ایبٹ آباد میں اس کے اغواکی ایف آئی آر درج کروائی پولیس نے لڑکے اور اس کے رشتہ داروں کی گرفتاری کے لیے چکوال میں چھاپہ مارا اس دوران پولیس کو بتایا گیا کہ مثل نیاز نے من مرضی سے بابر جاوید کے ساتھ شادی کر لی ہے اور عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کروایا ہے کہ اسے کسی نے اغوا  نہیں کیا وہ اپنی مرضی سے بابر جاوید کے ساتھ گئی ہے۔ایبٹ آبادسے آئے ہوئے لڑکی کے رشتہ داروں محمد بشیر،جاوید اقبال وغیرہ نے اسلحہ کی نوک پر لڑکی کے سسر اور لڑکے کے والد حوالدار(ر) جاوید اقبال اور اس کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیں کہ وہ انہیں قتل کر دیں گے لڑکی کو پیش کریں جس پر حوالدار جاوید اقبال اور اس کا خاندان جان بچانے کے لیے غائب ہو گئے جبکہ لڑکی کے رشتہ داروں نے مسلسل سکریالہ تھانہ نیلہ کے علاقے میں ہی ڈیرے جما لیے ہیں اور مسلح ہو کر حوالدار(ر) جاوید اقبال کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جاوید اقبال نے بتایا کہ اس نے صورت حال بارے ڈی پی او چکوال کو درخواست دی جو کاروائی کے لیے ایس ایچ او تھانہ نیلہ کو بھجوائی گئی مگر ایس ایچ او نیلہ نے بھی ایبٹ آباد کے بااثرافراد کے خلاف کاروائی کرنے سے معذرت کر لی۔جس پر حوالدار جاوید اقبال اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانیں بچانے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہاہے۔ جاوید اقبال نے چیف آف آرمی سٹاف،وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ عثمان بزدار،وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب اور دیگر حکام سے تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top