ٖ امریکہ میں مقیم پاکستانی کی کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹی پر لینڈ مافیا کا قبضہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


نعیم پرویز ملک جو کہ روزگار کے سلسلہ میں امریکہ میں مقیم ہیں
چکوال(عبدالغفورمنہاس)چکوال جہلم روڈ پر امریکہ میں مقیم پاکستانی کی کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹی
 پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا اور تعمیرات بھی شروع کر دیں۔ہسپتال روڈ چکوال کے رہائشی نعیم پرویز ملک جو کہ روزگار کے سلسلہ میں امریکہ میں مقیم ہیں نے چکوال جہلم روڈ پر دو کنال پندرہ مرلے اراضی خرید کر بنیادیں بنا کر چھوڑ رکھی تھیں اور اس پر ہسپتال بنانے کا منصوبہ تھا تاکہ علاقہ کو سپورٹ کیا جا سکے۔چند روز قبل معروف لینڈ مافیا گروپ  نے دوست کے ساتھ مل کر ناجائز قبضہ کر لیا اورتعمیرات شروع کر دیں۔نعیم پرویزملک کو ٹیلی فون پر امریکہ اطلاع دی گئی جو فوراً پاکستان پہنچ گئے اور لینڈ مافیا گروپ سے اپنی اراضی واپس لینے کے لیے رابطہ کیا تو لینڈ مافیا گروپ نے قبضہ واپس کرنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔جس پر نعیم پرویز ملک نے اوورسیز پاکستانیز کمپلینٹ پورٹل اورڈپٹی کمشنر چکوال کو تحریری درخواستیں دیں جبکہ معاملہ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس میں بھی اٹھایا گیا اور نعیم پرویز ملک نے اجلاس کے شرکاء کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا۔ اوربتایا کہ انہوں نے مذکورہ پراپرٹی 2005ء میں تترال کے محمد بشیرسے خریدی تھی اور اس کی بنیادیں تعمیر کر دی گئیں تھیں۔ وہ مذکورہ پراپرٹی پر چیرٹی ہسپتال اور دیگر عوامی فلاح کے منصوبے بنانا چاہتے تھے اور علاقہ کو سپورٹ کرنے کا پلان تیار کیا تھا۔ مگر لینڈ مافیا گروپ نے اس پر قبضہ کرلیا اور وہ گزشتہ روز ہی وطن واپس پہنچے ہیں جس پر اجلاس میں لینڈ مافیا گروپ کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی،دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختارنے بھی نعیم پرویز ملک کو یقین دہانی کروائی ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا اور ان کی پراپرٹی لینڈ مافیا گروپ سے واگزار کروائی جائے گی۔نعیم پرویز ملک نے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور دیگر حکام سے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لینڈ مافیا گروپ قبل ازیں بھی شہر میں کمرشل جائیدادوں پر قبضہ کر چکا ہے۔شہریوں نے قبضہ گروپ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top