چکوال(عبدالغفورمنہاس)فروٹ منڈی کیساتھ ملحقہ سابقہ منڈی مویشیاں بیماریوں کی منڈی میں تبدیل ہو گئی اور عرصہ دراز سے کھڑا بدبودار پانی طرح طرح کی بیماریاں پھیلانے لگا۔منڈی مویشیاں جب سے راولپنڈی روڈپر تبدیل کی گئی ہے اس وقت سے سابقہ منڈی مویشیاں کی صفائی ستھرائی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،ساتھ ہی ملحقہ فروٹ منڈی کی ساری گندگی بھی ادھر پھینک دی جاتی ہے جبکہ جگہ جگہ کھڑاپانی جو کہ بدبودار ہوچکا ہے وہ بیماریاں پھیلا رہا ہے۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اس امر کی طرف فوری توجہ دیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں