سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک دلخراش ویڈیو زیر گردش تھی جس میں ایک شخص کو اسکول کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بناکر گاڑی میں بٹھاتے اور گھر لے جاتے دیکھا جا رہا ہے جس پر صارفین نے پولیس سے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے سزا دلوانے کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مکہ سے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا، یہ شخص طالبہ کا والد ہے اور بچی کو اسکول سے گھر لے جانے کے لیے آیا تھا۔ مقدمہ درج کرکے شہری سے تفتیش کا عمل جاری ہے جب کہ سماجی بہبود کی وزارت کو متاثرہ بچی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
پولیس نے والد کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا بیان قلم بند کرنے اور اہل خانہ کی رضامندی کے بعد ہی شناخت ظاہر کی جا سکے گی اور باقاعدہ مقدمہ چلایا جاسکے گا۔
|
---|
-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی اشاعت یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ہم
پارٹی بازی کے ہرگز قائل نہیں اوریک طرفہ پالیسی کے
بھی بالکل خلاف ہیں۔
ادارہ کسی بھی شخصیت ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں
رکھتا اور تمام اشاعت بے غرض
ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔یار
رہے سخت الفاظ پرمبنی تحریرحذف کردی جاتی ہے تاکہ کسی کی دال آزاری نہ ہو۔ اگرکوئی
قاری سمجھے کہ فلاں خبر بے بنیاد ہے تو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے
ادارہ کو اس خبر کے بارے میں مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.