ٖ گائے کو خوش رکھنے اور دودھ بڑھانے کے لیے وی آر ہیڈ سیٹ پہنادیئے گئے وائس آف چکوال (VOC)

روس میں گائے کے فارم میں ایک دلچسپ تجربہ کیا گیا ہے جس میں گائے کو ورچول ریئلٹی (وی آر) ہیڈ سیٹ پہنائے گئے ہیں۔ اس کے بعد دیکھا گیا کہ نہ صرف گایوں میں تناؤ کم ہوگیا بلکہ ان میں دودھ کی پیداوار بھی بڑھنے لگی۔
ماسکو کے ضلع ریمنکسی میں گایوں کے فارم کے مالک نے سب سے پہلے گایوں کے چہرے کے حساب سے ہیڈ سیٹ تیار کیے جن میں خاص مناظر کی ویڈیو چلتی ہیں۔ اس کے بعد تجرباتی طور پر گائے کو یہ ہیڈ سیٹ پہنائے گئے جس کے بعد بے زبان جانوروں کا موڈ بھی بہتر ہوگیا۔
فارم کے بارے میں جب یہ عجیب خبریں سامنے آئیں تو لوگوں نے پہلے اسے کوئی لطیفہ سمجھا لیکن اس کے بعد ماسکو کی زراعت اور خوراک کی وزارت نے اسے باضابطہ طور پر ایک تجربہ قرار دیا جس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آخر ورچول ریئلٹی کس طرح سے پالتو مویشیوں کے موڈ پر اثر انداز ہوسکتی ہے اور اس سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟
اس ہیڈ سیٹ کو فارم مالکان اور خود جانوروں کے ڈاکٹروں کے مشورے سے تیار کیا گیا ہے۔ پہلے غور کیا گیا کہ گائے کس طرح دیکھتی ہیں اور ان کا رویہ کیسا ہوسکتا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا کتنے عرصے تک مویشیوں کو ہیڈ سیٹ پہنائے گئے۔ اس سے مویشیوں کے پورے ریوڑ کا موڈ بھی بہتر دیکھا گیا۔
ورچول ہیڈ سیٹ میں گایوں کو موسمِ گرما کے کھیت دکھائے گئے ہیں جن سے ان کی بصارت اور دماغ پر بہتر اثرات مرتب ہوئے اور دودھ کی پیداوار بھی بڑھی۔ اب اس تجربے کو دیگر کئی فارم تک بڑھایا جارہا ہے۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top