ٖ عید میلاد النبی کے جشن میں برقعہ پوش نوجوان خواتین سے چھیڑخانی کرتے ہوئے دھرلیا گیا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چکوال (شفیق ملک)حافظ آباد فوارہ چوک عید میلاد النبی کے جشن میں محلہ بہاول پورہ کا نوجوان ذیشان اعوان برقعہ پہن کر عورتوں میں گھس گیا، چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑا گیا۔شک پڑنے پر ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع  دی۔ پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 12 ربی الاول عید میلادالنبی کے جشن کے سلسلہ میں فوارہ چوک کے مقام پر روضہ رسول (ص) کی شبیہہ مبارک کی زیارت کے لئے آنے والی خواتین میں محلہ بہاول پورہ کا نوجوان ذیشان اعوان برقعہ پہن کر گھس گیا اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دیا۔شک پڑنے پر ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع  دی ۔
پولیس اہلکاران نے لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر اطلاع دہندہ خاتون کی نشاندہی پر عورتوں میں گھسے ہوئے ٹھرکی برقعہ پوش نوجوان کو دبوچ لیا۔ تلاشی لینے پر دو عدد پلاسٹک کے گیند بریزیئر اور عورتوں والے جوتے برآمد ہوئے اس نے برقعے کے نیچے شلوار نہیں پہن رکھی تھی کالے رنگ کا پاجامہ پہنا ہوا تھا۔عورتوں کا بھیس بدل کر عورتوں کے اجتماع میں گھسنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم کی شناخت زیشان اعوان ولد مقبول حسین اعوان کے نام سے ہوئی جو کہ محلہ بہاول پورہ گلہ شیلر والا نزد مسجد حیات النبی کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بھیس بدل کر عورتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top