ٖ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ڈی سی اوچکوال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چکوال(ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری)منگوال میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں آج ڈی سی چکوال کیپٹن ر عبدالستار عیسانی کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب کے حکم پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی چکوال کیپٹن ر عبدالستار عیسانی اور ڈی پی او چکوال عادل میمن شرکت نہ کر سکے.۔
ڈی سی چکوال کیپٹن ر عبدالستار عیسانی کی طرف سے اے ڈی سی جی چکوال اور ڈی پی او چکوال کی طرف سے اے ایس پی ماہم خان نے شرکت کی. اے سی چکوال مظفر مختار,  محکمہ تعلیم چکوال کے سی ای او چوہدری نصراللہ چدھڑ,  انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ محکمہ مال کے افسران  بھی موجود تھے.۔
اس موقع پر علاقہ بھر سے کھلی کچہری میں آنے والی عوام نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جن کے بارے میں متعلقہ افسران نے موقع پر احکامات جاری کیے .کھلی کچہری کا وقت 11 بجے تھا مگر ڈی پی او چکوال عادل میمن اور ڈی سی چکوال کیپٹن ر عبدالستار عیسانی کی عدم شرکت کی وجہ سے کھلی کچہری تاخیر کا شکار ہو گئی.مجموعی طور پر ڈی پی او اور ڈی سی او چکوال کی عدم شرکت کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیلی ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top