ڈھڈیال(ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری) ڈی سی چکوال کیپٹن ر عبدالستار عیسانی اور اے سی چکوال مظفر مختار کا ریلوے اراضی ڈھڈیال کا اچانک دورہ.. ریلوے اراضی ڈھڈیال پر گرین پاکستان کے تحت پارک بنانے کے حوالے سے موقع کا معائنہ کیا. بعد ازاں ڈی سی چکوال کیپٹن ر عبدالستار عیسانی اور اے سی چکوال مظفر مختار گورنمنٹ ڈگری کالج برائے بوائز منگوال میں ایک اہم میٹنگ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے. ایک طرف حکومت کی جانب سے ریلوے اراضی پر پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو دوسری طرف ریلوے ٹاؤن ڈھڈیال کی انتظامیہ نے ڈی سی چکوال کیپٹن ر عبدالستار عیسانی اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں غیر قانونی طور پر ریلوے ٹاؤن انتظامیہ کے دفاتر کو سیل کرنے پر رٹ بھی دائر کر دی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں عدالت چکوال ضلعی انتظامیہ کے مؤقف کو درست مانتی ہے یا ریلوے ٹاؤن ڈھڈیال کی انتظامیہ کا مؤقف تسلیم کیا جاتا ہے. ۔
|
---|
-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی اشاعت یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ہم
پارٹی بازی کے ہرگز قائل نہیں اوریک طرفہ پالیسی کے
بھی بالکل خلاف ہیں۔
ادارہ کسی بھی شخصیت ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں
رکھتا اور تمام اشاعت بے غرض
ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے دی جاتی ہیں۔یار
رہے سخت الفاظ پرمبنی تحریرحذف کردی جاتی ہے تاکہ کسی کی دال آزاری نہ ہو۔ اگرکوئی
قاری سمجھے کہ فلاں خبر بے بنیاد ہے تو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے
ادارہ کو اس خبر کے بارے میں مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.