ٖ چکوال کے گاؤں ڈنڈوت محلہ شاہد آباد کے لوگوں کا پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان وائس آف چکوال (VOC)

ڈنڈوت(احسن رفیق)محلہ شاہد آباد اللہ والی مسجد کے تمام لوگوں نے اعلان کردیا کہ اس بار کوئی کسی کو ووٹ نہیں دے گا محلہ شاہد آباد کے لوگوں کا کہنا  ہے کہ ہر بار سیاسی پارٹی ہمیں بیوقوف بنا کر ووٹ لیتی رہی لیکن اب نہیں دس بیس سال سے محلہ شاہد آباد اللہ والی مسجد کے لوگوں سے وعدہ کر کے گیس نہیں لگائی گئی جبکہ سیاسی لوگوں کے قریبی دوست جن کے گھر ڈنڈوت گاؤں سے باہر جنگل میں ہیں وہاں تک ایک گھر کے لئے گیس جاسکتی ہے تو محلہ شاہد آباد اللہ والی مسجد کے سو گھر کے لیے کیوں نہیں گیس آسکتی نیاز ولی ،راجہ عمران، راجہ ساجد یوسف نے ایم پی اے سردار ذوالفقار دولہہ صاحب  سے گیس منظور کروائی تو اس کے بعد پی ٹی آئی کے قریبی سپورٹر نے گیس کو روکنے کی اپیل کی کہ اس محلے کو گیس کی کوئی ضرورت نہیں پانچ دس سال ان کو اور ذلیل ہونے دی رتوچھ کی گیس ڈنڈوت محلہ شاہد آباد اللہ والی مسجد کے ساتھ منظور کی گئی تھی جس پر رتوچھہ گاؤں کا نام لسٹ میں آگیا لیکن محلہ شاہد آباد کی گیس کو روک دیا گیا جس پر محلہ شاہد آباد کے لوگوں نے فیصلہ کرلیا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیے جائے گے اور نہ ہی ان کے کسی سیاسی پارٹی یا ممبر کو ووٹ دیا جائے گا

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top