ٖ موٹروے حادثہ کے مرتکب ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری ہو گئے وائس آف چکوال (VOC)

چکوال(شفیق ملک) موٹروے حادثہ کے مرتکب ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری ہو گئے،جوڈیشل مجسٹریٹ گل نسرین نے معروف قانون دان ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے دلائل سے ا تفاق کرتے ہوئے حادثہ کے ملزمان کو بری کیا۔ مشہور مقدمہ موٹروے جس میں دو ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے اور موٹروے انسپکٹر کی سرکاری گاڑی زد میں آنے سے جاں بحق ہو گیا تھا،موٹروے پولیس کی جانب سے گاڑی کنڈیکٹر کو بطور ملزم نامزد کیا اور جعلی لائسنس کی بناء پر بھی مقدمہ درج کیاگیا، تاہم علاقہ مجسٹریٹ گل نسرین کی عدالت میں وقوعہ ثابت نہ ہو سکا اور ملزمان کی جانب سے معروف قانون دان ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے اور عدالت کو بتایا کہ ملزم چکڑالہ گاوں کا رہائشی ہے جبکہ مقدمہ کی پیروی بھی ملک ناصر چکڑالہ انسپکٹر موٹروے کر رہے ہیں اور محض ذاتی عداوت کی بناء پر ملزمان کو نامزد کیاگیاہے۔ دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ گل نسرین نے ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top