ٖ ڈپٹی کمشنر صاحب توجہ دیں ! وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام



محترم ضلع چکوال کے سیاہ سفید کے مالک عبدالستار عیسانی صاحب آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں مجھے آپ کی محنت کوششوں پر کوئی شک نہیں لیکن ایسا کیوں ہے کہ محکمے والے دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں آپ ان پر جتنی مرضی سختی کرلیں یہ ٹھیک ہونے کا کام نہیں کرتے ہسپتالوں کی حالت ، ٹی ایم اے کی حالت ، پٹوارخانوں، واپڈا کی حالت  تھانہ کلچر کی حالت یہ سب وہ ادارے ہیں جن سے ہر روز ایک عام شحض کا واسطہ پڑتا ہے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آپ کی آنکھوں کے نیچے یہ جو کچھ ہو رہا ہے اس میں آپ بھی جوابدہ ہیں آج ایک مسلہ کی  طرف آپ کی نشاہدہی کروں گا کہ 12 نومبر پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے خاتون کوTHQ تلہ گنگ سے  DHQ چکوال منتقل کرنے کا کہا گیا کیونکہ ٹی ایچ کیو میں  ایڈوانس ٹریٹمنٹ کی سہولیات نہیں ہیں، اب جب مریض کو ریسکیو 1122 کے سٹاف نے ایمولینس میں منتقل کر کے شفٹ کیا تو کلمہ چوک کے قریب اس خاتون کی حالت ذیادہ خراب ہو گئی وہاں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے فیصلہ کیا کہ یہ مریض ڈی ایچ کیو نہیں پہنچ سکے گی اور ایمبولینس کو واپس تلہ گنگ کی جانب موڑنے کا کہا جونہی لاری اڈا کے قریب پہنچے خاتون کی حالت بہت ذیادہ خراب ہو گئی خاتون اٹینڈنٹ کو ایمولینس میں رہنے کی اجازت دی اور ایمبولینس میں ہی ڈیلوری ہو گئی، اللہ تعالی کی مہربانی سے خاتون اور بچہ دونوں بالکل محفوظ رہے لیکن سوال یہ ہے کہ ریسکیورز ڈیلیوری کر سکتے ہیں تو وہ ڈاکٹر کیوں مریضوں کو زلیل و خوار کرتے ہیں وہ کس چیز کی بھاری بھرکم تنخواہیں لیتے ہیں اگر ایک نارمل ڈیلیوری بھی نہیں ہو سکتی تو ہسپتال بند کرا دیں یہاں روز کا یہی سلسلہ ہے یہاں گورنمنٹ ہسپتال صرف اور صرف بکنک پوائنٹ ہے جہاں سے پرائیویٹ ہسپتالوں کیلے بکنگ کی جاتی ہے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں خدارا ایسے سسٹم کو ٹھیک کریں اور ہسپتالوں میں ڈیلیوری 24 گھنٹوں کیلے کر دیں پھر کچھ نہ کچھ تبدیلی ضرور آئے گی اور غیر ضروری پیشنٹ ٹرانسفر کرنے سے بھی گریز کریں اس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اور جو ایسا کریں ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔ شکریہ
منجانب: محسن قیوم شیخ نمائندہ جیو تلہ گنگ

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top