ٖ 15 سالہ بہادر بھائی نے خطرناک مگر مچھ سے لڑتے ہوئے بہن کو بچالیا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


فلپائن میں 15 سالہ بھائی نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے 14 فٹ لمبے مگر مچھ کے تیز دھار اور مضبوط جبڑوں سے اپنی بہن کو بچالیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے علاقے پلاوان کی ندی سے 15 سالہ بھائی ہاشم اپنی 12 سالہ بہن ہائینہ کے ساتھ گزر رہا تھا کہ اچانک پانی میں چھپے 14 فٹ لمبے خطرناک مگرمچھ نے بہن کی ٹانگ دبوچ لی۔
درد سے کراہتی بہن نے مدد کے لیے بھائی کو پکارا، مگر مچھ بہن کو ندی میں گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے جا رہا تھا اس دوران 15 سالہ بھائی نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھروں سے مگر مچھ پر پہ در پہ حملے کیئے۔
پتھر لگنے کے باعث جیسے ہی مگر مچھ کی گرفت ڈھیلی ہوئی، بھائی نے پوری طاقت سے جھٹکے کے ساتھ بہن کو اپنی جانب کھینچ لیا، اس طرح 12 سالہ ہائینہ مگرمچھ کے جبڑے سے آزاد ہوگئی، اس کی ٹانگ پر زخم کے گہرے نشان آگئے تاہم اب بہن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہاشم کو سوشل میڈیا پر بہادر بھائی کے نام سے شہرت مل گئی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top