ٖ حکومت کی نااہلی سے 16 ماہ میں 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، محمد زبیر وائس آف چکوال (VOC)


مسلم ليگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کا مطلب درآمدات میں کمی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری برآمدات میں اضافے کے ذریعے حاصل نہیں ہوئی۔
محمد زبیر نے کہا کہ حکومت جس چیز کو اپنی کامیابی دکھارہی ہے، وہ دراصل حکومت کی نااہلی اور نالائقی ہے، موجودہ حکومت کی نااہلی سے 16 ماہ میں معیشت کو 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ معاشی تباہی سے 10 لاکھ لوگ بیروزگار اور 80 لاکھ غربت کے جہنم میں دھکیلے جاچکے ہیں، نااہل حکومت کے اقدامات پاکستان کی معیشت پر خود کش حملہ ہےاور معیشت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top