ٖ حوا کی مزید دو بیٹیاں آبرو ریزی کے بعد قتل وائس آف چکوال (VOC)


وہاڑی (کرائم رپورٹر) حوا کی مزید دو معصوم بچیوں کو حیوان صفت درندوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا ہے۔ دو معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کے بعد قتل کرکے لاشیں کماد کے کھیت میں پھینک دی گئی ہیں۔ پنجاب پولیس اور سیکیورٹی ادارے معصوم بچیوں اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام نظر آرہے ہیں۔ ملک بھر میں جنسی زیادتی کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے شہر میلسی کی دو بچیاں ثانیہ بی بی اور بگو گزشتہ روز لاپتہ ہوگئی تھیں۔ ان کی لاشیں جہاں پور سے کماد کی فصل سے ملی ہیں۔ انہیں قتل کرکے لاشیں کھیت میں پھینک دی گئیں۔ دونوں بچیاں آپس میں کزن تھیں اور ان سے زیادتی کا شبہ ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری کاحکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے اور ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا ، تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکوئی خبر درست نہ ہوتو   ً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top