ٖ ڈھڈیال: نالے میں شدید دھماکے کے ساتھ نکلنے والی آگ سے دولڑکے زخمی وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال(ڈاکٹرزاہد عباس چوہدری)خان سویٹ پنڈی روڈ جیوں مارکیٹ کے ساتھ نالے سے زور دار دھماکے کی آواز,  دکانیں ہلنے لگیں لوگ چھلانگیں لگا کر دکانوں سے باہر نکل آئے.  نالے سے بعد ازاں دھواں نکلتے بھی دیکھا گیا۔عوامی رائے کے مطابق نالے میں موجود گیس  بن جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا ، نالے میں کچھ واضح دیکھائی نہیں دے رہا تھا کہ یہ سب اچانک کس طرح ہوگیا۔
وہ نالہ جس مین اچانک دھماکے سے آگ نکلی
حتمی طور پر دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا., کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نالے میں شدید دھماکے کے ساتھ  نکلنے والی آگ سے   2لڑکوں کے بال جھلسنے کی اطلاعات ملی ہیں۔دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس کے بعد مذکورہ جگہ پر لوگوں کا رش بن گیا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top