فوجی ٹیسٹ/انٹرویو
آپ ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہیں ۔ جس میں 500 اینٹیں ہیں ۔
آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی ۔ باقی کتنی بچیں ؟
امیدوار : 499
انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔
ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے ؟
امیدوار : فرج کھولا ۔ ہاتھی رکھا ۔ فرج بند کر دیا ۔
انٹرویور : بالکل صحیح ۔ ہرن کو چار اسٹیپ میں فرج کیسے رکھیں گے ۔
امیدوار : فرج کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ فرج بند کیا ۔
انٹرویور : ٹھیک ہے ۔
شیر کی سالگرہ ہے ۔ تمام جانور آئے ہیں ۔ سوائے ایک کے ۔ وہ کون سا جانور ہے ؟
امیدوار : ہرن ۔ کیوں کہ وہ فرج میں ہے ۔
انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔
ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں ۔ وہ کیسے پار کرے ؟
امیدوار : بے فکر ہو کر پار کر لے ۔ سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں ۔
انٹرویور : ہاں مگر جھیل پار کرتے ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی ۔ بتائیں کیوں ؟
امیدوار : میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل میں ؟
انٹرویور : جی نہیں ۔ اس کے سر پر اوپر سے وه اینٹ آ کر گری جو آپ نے ہوائى جہاز سے پھينکى تھی ۔
آپ اس نوکری کے قابل نہیں ہیں
آپ جا سکتے ہيں خدا حافظ
(وٹس ایپ سے موصول )
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں