ٖ ستوال:پولیو ٹیم کے ورکرز کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے اورہاتھا پائی پرایک شخص گرفتار وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (راجہ ذیشان)یونین کونسل ڈب کے گاؤں ستوال میں پولیو ٹیم کے ورکرز کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے اور ورکرز کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے پر ڈپٹی کمشنرچکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ملزم پر فوری مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر پولیس نے فوری طور پر ملزم صابر حسین ستوال کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے کہا پولیو ٹیموں کو قطرے پلانے سے روکنے پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پولیو کے قطرے پینا ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور انہیں اس حق سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top