ٖ ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال کی دکانداروں اور کاروباری طبقے سے اہم میٹنگ وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال(ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری) یونین کونسل ڈھڈیال میں ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال کی دکانداروں اور کاروباری طبقے سے اہم میٹنگ تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل یونین کونسل ڈھڈیال میں ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سب انسپکٹر ملک اختر زمان اور ڈھڈیال کے دکانداروں اور کاروباری طبقے کے درمیان اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈھڈیال کے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


 اس موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سب انسپکٹر ملک اختر زمان نے کہا کہ چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے پولیس پوری طرح سے کوشاں ہے.  ہم نہ صرف گشت کے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ فول پروف طریقے سے چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں.  انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض سرانجام دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی مگر آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر پولیس کو مشکلات کا سامنا رہے گا اس لیے تمام دکاندار اور تاجر برادری پولیس سے تعاون کرتے ہوئے اپنی اپنی مارکیٹوں میں چوکیدار رکھے اور کیمرے لگوانے کا انتظام کرے.  اگر کسی بھی جگہ آپ کو کوئی مشکوک شخص یا مشکوک سرگرمی نظر آتی ہے تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں . جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں پولیس سے تعاون فرمائیں ہم آپ سب کے مشکور ہوں گے.  اس موقع پر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے بھی تاجروں سے چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے پولیس سے تعاون کی اپیل کی. میٹنگ کے دوران ڈھڈیال کا مقامی میڈیا بھی موجود تھا ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top