ٖ ماضی میں کس جنرل کی لاش کو چوک پر لٹکایا گیا ؟ وائس آف چکوال (VOC)


دنیا میں سب سے طویل اور پرانی جمہوریت برطانیہ میں ایک فوجی جنرل اولیور کرامویل نے مارشل لاء لگایا تھا جس کے مرنے کے بعد عوام نے اسے قبر سے نکال کر چوک پر لٹکا دیا تھا۔

تاریخ کے مطابق اولیور کرامویل  برطانوی فوجی اور سیاسی رہنما کی 1658 میں طبی موت واقع ہوئی تھی ، ان کی لاش کو ویسٹ منسٹر کیتھیڈرل میں دفنایا گیا تھا، بعد ازاں عوام کی جانب سے ان کی لاش کو قبر سے نکال کر سر قلم کر دیا گیا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق ان کے سر کو ایک گڑھے میں پھینک دیا گیا، اس گڑھے پر آج کل ماربل آرچ موجود ہے۔

گڑھے میں پھینکنے سے قبل انہیں چند گھنٹوں کے لیے ایک پول پر لٹکایا گیا تھا، 1815ء میں اس سر کا معائنہ کیا گیا اور تصدیق کی گئی کہ یہ سر اولیور کرامویل کا ہی ہے۔

 اولیور کرامویل پر یہ الزام تھا کہ اس نے 1649ء میں کنگ چارلس1 کو پھانسی دینے کے لیے اجازت دی تھی اور کنگ چارلس 2 کو 3 ستمبر 1651 میں جنگ ’ بیٹل آف ویسیسٹر ‘ میں ہرا کر اس کی حکومت گرائی تھی اور 9 سال تک ایک آمر کی طرح پورا ملک اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ اس واقع کے بعد آج تک برطانیہ میں کسی جنرل نے مارشل لاء نہیں لگایا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top