ٖ سی ای او ایجوکیشن چکوال چوہدری نصراللہ چدھڑ موسی کہوٹ پہنچ گئے وائس آف چکوال (VOC)


ڈھڈیال( ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری)  سی ای او ایجوکیشن چکوال چوہدری نصراللہ چدھڑ نے اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا اور پادشاہان کے نواحی گاؤں موسی کہوٹ پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں موسی' کہوٹ گاؤں میں عرصہ دراز سے بنی ہوئی پرائمری سکول کی بلڈنگ کے حوالے سے خبر شائع ہوئی جس کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن چکوال موسی' کہوٹ پہنچ گئے۔اس موقع پر بلڈنگ کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ چونکہ موسی' کہوٹ میں پہلے سے دو بوائز اور گرلز پرائمری سکول چل رہے ہیں اس لیے یہاں مزید سکول نہیں چلایا جا سکتا البتہ یہاں محکمہ صحت چکوال کے سی ای او سے میٹنگ کے بعد ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر موسی' کہوٹ گاؤں کے مقامی افراد بھی موجود تھے۔ بعد ازاں سی ای او ایجوکیشن چکوال نے ڈھڈیال کے چند مقامی سکولوں کا سرپرائز وزٹ کیا اور سکول کے اندر ٹک شاپس پر غیر معیاری سامان کی خریدو فروخت اور سکولوں کے اندر اسٹیشنری کے سامان کی فروخت پر وارننگ دی ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top