ٖ فم کسر: منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار وائس آف چکوال (VOC)


ڈھڈیال( ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری) پولیس تھانہ ڈھڈیال نے ڈی پی او چکوال عادل میمن کے حکم پر اے ایس پی ماہم خان کی سربراہی میں فم کسر میں چھاپہ مار کر منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈھڈیال کے ایس ایچ او ملک اختر زمان نے اعلی' افسران کی سربراہی میں ایک کامیاب کارائی کے دوران فم کسر کے بدنام زمانہ منشیات فروش انیس سے رنگے ہاتھوں 3400 گرام چرس 600 گرام افیون اور 400 گرام ہیروئین برامد کرلی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا مزید انکشافات کی توقع ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے.۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top