ٖ قومی ہیروز کے نام پر پارک کا قیام قابل تحسین ہے، ڈپٹی کمشنر چکوال وائس آف چکوال (VOC)

تلہ گنگ (نذرحسین چوہدری)ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ قومی ہیروز کے نام پر پارک کا قیام قابل تحسین ہے۔اور مخیر شخصیات کا اس ضمن میں تعاون خوش آئندہ ہے۔وہ ضلع چکوال کے ورکنگ صحافیوں کی سب سے مؤثر نمائندہ تنظیم آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ ''الوجود'' کی کوششوں اورضلعی صدر پی ایم اے چکوال معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ارشد ملک کی لاکھوں روپے کے مالی تعاو ن سے قومی ہیرو اور دنیا بھر میں چکوال کی پہچان ائیر مارشل (ر) نورخان کی یادگاراور منی پارک(تلہ گنگ)کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ڈی سی چکوال نے پارک کے قیام اور ایئرمارشل ملک نور خان مرحوم کی یادگاربنانے کی کوششوں پر صدر الوجود محمد ریاض انجم،ضلعی صدر پی ایم اے چکوال معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ارشد ملک کی خصوصی دلچسپی،لاکھوں روپے کے مالی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ  یہ جگہ نہ صرف ایک قومی ہیرو کی حقیقی یادگار میں تبدیل ہوگئی بلکہ شہریوں کیلئے ایک پارک بھی وجود میں آگیا۔جو سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ڈی سی چکوال نے صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چکوال ڈاکٹر ارشد ملک کے جذبہ کو خصوصی طور پر سراہا۔جنہوں نے نے لاکھوں روپے اپنی جیب سے خرچ کرکے ایک ذمہ دار اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت بھی دیا۔افتتاحی تقریب میں صدر الوجود محمد ریاض انجم،جنرل سیکرٹری محمد شفیق ملک،سرپرست اعلٰی غلام ربانی چوہدری،چیف کوارڈینیٹر چوہدری محمد یٰسین،سینئر نائب صدر چوہدری نذر حسین،محبوب حسین جراح،فیض محمد،ملک عامر نواز اعوان،اشفاق حسین،محمد حسین چودھری،محمد وحید،ملک امیر محمد خان ٹمن، ملک ٹریڈرز کے سی او معروف سماجی شخصیت ملک مشتاق احمد ، مصنف طارق محمود ملک ، فیاض احمد گھاڑا سمیت سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top