ٖ ” دانش فوت ہوگیا ہے؟ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مفتی عبدالقوی بھی میدان میں آگئے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے بخار میں مفتی عبدالقوی بھی مبتلا۔ فاتحہ خوانی بھی کرواڈالی۔ مقبول ترین ڈرامے’ میرے پاس تم ہو‘پر خبروں ، تبصروں ، تنقید اور مزاح کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں جہاں لوگوں کی روتی ہوئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں وہیں مفتی عبدالقوی کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ ڈرامے کے مرکزی کردار ’دانش‘ کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے اور فاتحہ خوانی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پروائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو ایک فون کال آتی ہے جس میں وہ دوسری جانب کی بات سن کر کہتے ہیں کہ ’السلام علیکم! دانش فوت ہوگیا ہے؟ اناللہ وانا الیہ راجعون،اچھاچلو بعد میں بات کرتے ہیں، محترمہ آپ پریشان نہ ہوں پہلے ہم ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کرلیں۔‘ فون بند کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے ساتھ بیٹھے کچھ لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا''یار دانش صاحب فوت ہوگئے ہیں سارے ہاتھ اٹھاو''، جس کے بعد وہ دعاکیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ یااللہ جس دانش کے بارے میں اطلاع آئی ہے کہ وہ فوت ہوگئے ہیں انہیں جنت کے اندر اعلیٰ مقام عطا فرمائیں، یہاں ان کی زندگی بڑی اچھی گزری ہے اے اللہ وہاں بھی ان کی زندگی بڑی اچھی ہو،یہاں ان کے پاس جتنی حوریں تھیں اس سے زیادہ حوریں انہیں یااللہ وہاں عطا فرمائیں، یہاں سے بہتر جنت عطا فرمائیں، یہاں سے بہتر نعمتیں عطا فرمائیں، جس محترمہ بے چاری کا فون آیا ہے یا اللہ انہیں بھی صبر عطا فرما، ساری برادری نے اور سارے لوگوں نے ان کی موت پر صبر کیا ہے یا اللہ انہیں میٹھا پھل عطا فرما۔‘

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top