چکوال (راجہ برہان غنی)سینئر ممبر آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ الوجود اور معروف صحافی محمود علی شاکر ٹمن کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے دو افراد عابد نثار اور دلنواز کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ضلع بھر کے صحافیوں نے پولیس سے نامزد ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے دریں اثناء سرپرست اعلٰی الوجود غلام ربانی چوہدری،صدر محمد ریاض انجم،جنرل،سیکرٹری محمد شفیق ملک،چیف کوارڈینیٹر چوہدری محمد یٰسین،سینئر نائب صدر واسٹیشن ہیڈ تلہ گنگ چوہدری نذر حسین،اسٹیشن ہیڈ لاوہ محمد فاروق عابد،اسٹیشن ہیڈ ڈھڈیال محمد ریاض بٹ،اسٹیشن ہیڈ چوآسیدن شاہ حاجی ظفراقبال ساغر،سیکرٹری انفارمیشن برہان غنی راجہ نے ایف آئی آر کے اندراج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان سے تفتیش کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں