جامشورو(وٹس ایپ)ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ کی سخت ہدایت پر بھان سعید آباد کے غفور شہر محلے میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم امیر ولد غلام حیدر لانگاھ کو گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے ملزم کل بھان سعید آباد کے علاقے غفور شاہ کالونی میں ایک گودام پر لے جاکر 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر لوگوں میں پہنچ کر ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
رش کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جس پر اس ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ نے نوٹس لے کر بھان سعید آباد پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔
بعد ازاں بھان سعیدآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم امیر ولد غلام حیدر لانگاھ کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بھان سعیدآباد پرؑ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں