ٖ پانچ منٹ میں کرونا وائرس کی تشخیص ممکن وائس آف چکوال (VOC)


دنیا بھر میں کرونا وائرس کے تیزی سے برھتے کیسز کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے جہاں نئی نئی تحقیق سامنے آرہی ہے وہیں اس وائرس کی تیز ترین تشخیص بھی ایک مسئلہ ہے کیونکہ کرونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ گھنٹوں بعد آتی ہے ایسے میں امریکا نے دعوی کیا ہے کہ کرونا وائرس کی پانچ منٹ میں تشخیص کا ٹیسٹ ممکن ہو گیاہے.



امریکا کمپنی نے کرونا کی تیز ترین ٹیسٹ کو تشکیل کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے.ایبٹ لیبارٹریز نے کرونا وائرس ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جس سے وائرس کی تشخیص صرف پانچ منٹ میں ہوسکتی ہے. ساتئیس مارچ کو ایمرجنسی بنیادوں پر ٹیسٹ کی منظوری امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے دی.کمپنی یکم اپریل سے روزاہ پچاس ہزار ٹیسٹ کٹس لائی کرے گی۔یہ ٹیسٹنگ کٹ آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کرونا کیلئے دوسرا ٹیسٹ منظور کیا ہے اس سےقبل سیفڈ بائیو ٹیکنالوجی کمپنی نے تیار کیا تھا جس میں پنتالیس منٹ لگتے تھے.

یہ مالیکیولر ٹیسٹ کرونا وائرس جینوم کو اس وقت پکڑتا ہے جب اس کی سطح بہت زیادہ ہو۔
تیزی سے برھتے کیسز کے باعث دنیا بھر کی طرح امریکا کو بھی اس وقت ٹیسٹنگ کٹس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے. جس کی وجہ سے صرف ایسے افراد کا ٹیسٹ ہوسکا جن میں کرونا کی زیادہ علامات ظاہر ہونے لگیں.

نئی ٹیسٹ کٹ کا سائز چھوٹا رکھا گیاہے اور کٹ پورٹ ایبل بھی جسے کسی بھی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے عام ڈاکٹرز کیلئے بھی استعمال آسان ہے.

امریکا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں روز اضافے کے بعد دیگر کمپنیاں بھی تیز ترین ٹیسٹنگ سسٹم پر کام کر رہی ہیں.

جاپانی کمپنی نے بھی پندرہ منٹ میں وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹس کا دعوی کیا ہے.کمپنی کے مطابق وائرس کے نتائج 85 فیصد درست ہونگے جبکہ وائرس کی علامات ظاہر نہ ہونے کی صورت میں بھی تشخیص کرسکتی ہے.کمپنی روزانہ ایک ہزار کٹس تیار کررہی ہے جسکی قیمت پچیس ہزار ین ہے۔

برطانوی کمپنیوں نے بھی تیز ترین تشخیص میں والی کٹس کا دعویٰ کیا ہے۔ سن اسکرین ڈائیگنوسٹک کے مطابق ایسا ٹیسٹ تیار کرلیا جو اٹھانوے فیصد درست تصدیق کرے گا جس کیلئے صرف خون کے ایک قطرے کی ضرورت ہے.۔

امریکا میں مہلک وائرس سے دوہزار دو سو ستائیس ہلاک اور ایک لاکھ تئیس ہزار سات سو پچاس افراد متاثر ہیں. متاثرین کی تعداد چین سے تجاوز کرگئی ہے.۔

دنیا بھر میں تیس ہزار آٹھ سو تراسی افراد ہلاک اور چھ لاکھ چونسٹھ ہزار ایک سو تین افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ بیالیس ہزار تین سو اکسٹھ صحتیاب ہوچکے ہیں.۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top