ٖ پاکستان یونین آف جرنلسٹس نے میر شکیل الرحمان کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا وائس آف چکوال (VOC)

تفصیلات کے مطابق پاکستان یونین آف جرنلسٹس نے جیو اینڈ جنگ گروپ کے بانی و ایڈیٹر میر شکیل الرحمن کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایف یو جے کی طرف سے کیے گئے فیصلے کے مطابق پی ایف یو جے میر شکیل الرحمن کے حق میں کسی قسم کے احتجاج کی کال نہیں دے گی۔

پاکستان یونین آف جرنلسٹس کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ پی ایف یو جے اور ذیلی تنظیمیں میر شکیل الرحمٰن کے معاملے پر فریق بنتے ہوئے شکیل الرحمن کے حق میں احتجاج کرنے والے کسی گروہ یا گروپ کا حصہ نہیں بنے گی۔ جبکہ جیو اور جنگ گروپ کے تمام ملازم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ تاہم پی ایف یو جے انکے ساتھ کسی محاذ میں شراکت داری نہیں کرے گی۔

دوسری جانب پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دھوکہ دہی اور جعلسازی سے میر شکیل الرحمان نے پی ایف یو جے کا لوگو استعمال کیا اور مختلف اخبارات کو اشتہارات دیے۔ تاہم اشتہارات کی ادائیگیوں کے بعد صحافیوں کو تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کے سبب دو صحافی دل کا دورہ پڑنے پر اپنی جان گنوا بیٹھے۔

یاد رہے کہ جیو اینڈ جنگ گروپ کے بانی و ایڈیٹر میر سکیل الرحمن کو نیب کی جانب سے 54 کنال کے پلاٹ میرٹ کے برعکس لیز پر لینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ جب کہ نیب نے عدالت کی جانب سے میر شکیل الرحمن کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر رکھا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top