ٖ ویڈیو: نوکری نہ ملنے پر ایم اے پاس خاتون غلہ منڈی میں جھاڑو لگانے پر مجبور وائس آف چکوال (VOC)

حالات کے ہاتھوں مجبور ایم اے پاس خاتون صفائی ستھرائی کرکے اپنے خاندان کا پیٹ پالنے پر مجبور

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ایم اے پاس خاتون نے ملازمت نہ ملنے پر ہمت نہ ہاری اور صفائی ستھرائی کا کام کر کے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنا شروع کر دیا۔

وہاڑی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی والدہ نے پوری زندگی محنت مزدوری کرکے اپنی بیٹی کو پڑھایا لکھایا لیکن اسے نہ تو سرکاری نوکری مل سکی اور نہ کہیں اچھی ملازمت۔

جس پر اس خاتون نے ہمت نہ ہاری اور روزانہ غلہ منڈی سمیت مختلف دفاتر میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا جس کے عوض انہیں ماہانہ 3000 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے جس سے وہ اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال رہی ہیں۔

اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے ساری زندگی محنت مزدوری کرکے اپنی بچی کو تعلیم دلوائی لیکن پھر بھی اسے نوکری نہیں دی گئی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top