ٖ امریکہ کا پاکستانی ڈاکٹر کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا منفرد طریقہ ایجاد کرنے پر مبارک باد وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی ڈاکٹر معیز کو کورونا وائرس کی تشخیص کا منفرد طریقہ ایجاد کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ "ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر معیز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے منفرد طریقہ ایجاد کیا، اس وباء کے دوران ایسے نوجوان لیڈرز کے نئے آئیڈیاز اور وباء سے نمٹنے کے طریقوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے”۔

ڈاکٹر معیز نے سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کورونا وائرس کی تشخیص کی جو لیبارٹری قائم کی وہ بین الاقوامی سٹینڈرز پر ہر طرح سے پورا اترتی ہے، اس موقع پر ڈاکٹر معیز کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ایسے بحران سے براہ راست نمٹنے کا کوئی کام کروں گا، مگر ایسا ہوگیا ہے، اس وقت سب کچھ ایک ہوائی بات ہے، اسی لیے اس وباء کو تشخیص کرنے کا طریقہ کار ایجاد کرنا ایک دلچسپ چیلنج تھا”

ڈاکٹر معیز نے اپنی ماسٹرز کی ڈگری فل برائٹ سکالر شپ کے تحت جیورج واشنگٹن یونیورسٹی سے حاصل کی، اور اس وقت وہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے گلوبل ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں پروگرام مینیجر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ڈاکٹر معیز کا ایجاد کردہ طریقہ ایک ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ کی سہولت ہے جس میں مشتبہ شخص کا بنا کسی انتظار اور رپورٹ کی تاخیر کے ٹیسٹ کیا جاسکے گا، لیبارٹری میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تمام حفاظتی انتظامات کے بعد تعینات کیا گیا ہے، اس لیبارٹری میں صرف ان افراد کا ہی ٹیسٹ کیا جائے گا جن کی کوئی سفری تاریخ ہو یا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہوں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top