
بالی ووڈ کی نامور گلوکارہ کنیکا کپور کے مداحواں کیلئے خوشخبری. گلوکارہ کرونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں. کنیکا کپور میں گزشتہ ماہ لندن سے آنے کے بعد وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں لکھنو کے اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا تھا اور اب ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے. جس کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے.۔
کرونا وائرس سے گلوکارہ اتنی خوفزدہ تھیں کے انڈین ایکسپریس کے مطابق اب تک وہ کرونا کے چھ بار ٹیسٹ کرواچکی ہیں. جن میں سے چار کے نتائج مثبت اور اب دو کے تنائج منفی آئے ہیں.۔
گلوکارہ نے جب ٹوئٹ پر کرونا کی تصدیق کی تھی تو برطانیہ میں کئی تقریب میں شرکت کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور تین مقدمات بھی درج کئے گئے تھے. جبکہ ایک پرانی تصویر کے باعث برطانوی شہزادے چارلس میں بھی کرونا کا الزام کنیکا کپورپر آیا تھا.۔
بھارت میں کرونا وائرس سے ایک سو چونسٹھ افراد ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد متاثر ہیں.بھارتی وزیر صحت نے تیزی سے پھیلتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے.جبکہ بھارت میں بھی اس مہلک وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں. چین نے بھی ایک لاکھ ستر ہزار ماسک,گلوز اوردیگر حفاظتی سازوسامان بھیجا ہے.۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.