ٖ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض نے سماجی بائیکاٹ سے تنگ آکر خودکشی کرلی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

تفصیلات کے مطابق کے جہاں پوری دنیا میں کرونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے وہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی سماجی بائیکاٹ کے سبب ذہنی دباؤ کا شکار کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی جانب سے خودکشیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع اونا سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ محمد دلشاد نے اہل محلہ کی جانب سے بائیکاٹ کرنے پر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔ خودکشی کرنے والے شخص نے تبلیغ سے لوٹے ایک شخص سے ملاقات کی تھی جس میں بعد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
بعد ازاں تبلیغ سے لوٹے شخص سے ملاقات کے بعد خودکشی کرنے والے شخص کو محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے آئیسولیٹ کر دیا گیا تھا جہاں اس کے کرونا کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جن کی رپورٹ منفی آئی۔ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد صحت حکام واپس اسے گھر چھوڑ گئے جہاں اہل محلہ کی جانب سے اس کا شدید بائیکاٹ کیا گیا جس سے تنگ آکر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

دوسری جانب اونا صدر کی مقامی پولیس کا واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خود کشی سے ایک روز قبل جب حکام دلشاد کو گھر چھوڑ کر گئے تو اہل محلہ نے عجیب سی نظروں سے دیکھتے ہوئے اس کا سماجی بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا جبکہ مقتول کی فیملی کا پیشہ دودھ فروشی تھا تاہم کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہوں کے باعث لوگوں نے ان سے دودھ خریدنا بھی بند کر دیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر دلشاد نے خودکشی کرلی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top