ٖ شرط لگا کر چلتی ٹرین کے نیچے لیٹنے والا شخص گرفتار وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

ساہیوال میں 500 روپے کی شرط لگا کر چلتی ٹرین کے نیچے لیٹنے والا شخص گرفتار ہوگیا۔

گزشتہ روز ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک شخص 500 روپے کی شرط جیتنے کیلئے چلتی ٹرین کے نیچے لیٹ گیا، اس کے دوست باہر کھڑے ویڈیو بنارہے تھے اور اس پر جملے کس رہے تھے، لیکن وہ شخص مال گاڑی کے نیچے لیٹا رہا اور پوری ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی۔

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے مذکورہ شخص کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے اور پٹری پر لیٹ کر ویڈیو بنانے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور خود کشی کی کوشش کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد سلیم عرف موم نے لاہور سے آنے والی مال گاڑی کے نیچے لیٹنے کی شرط لگائی اور ٹرین کو آتا دیکھ کر پٹری کے درمیان لیٹ گیا اور ٹرین کے اوپر سے گزرتے لمحات کی ویڈیو بنوائی۔

جب پورا ملک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بند ہے ایسے میں کچھ منچلوں کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایسی ویڈیوز بناکر مشہور ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top