ٖ پیف اساتذہ کی تنخواہ, بچوں کی فیسوں کیلئے 30لاکھ جاری وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

فروری، مارچ، اپریل کی تنخواہیں تاحال باقی، وزیر تعلیم نے تمام واجبات دینے کاکہا تھا

 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماتحت چلنے والے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں اور بچوں کی فیسوں کی مد میں 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری، تین ماہ کے بقایاجات نہ مل سکے۔

راولپنڈی ضلع کے30 ہزار مرد و خواتین اساتذہ اور کلریکل سٹاف تنخواہوں سے محروم، راولپنڈی کو ایک ماہ کی ادائیگی کر دی گئی جبکہ 10فیصد بچوں اور اساتذہ کی غیر حاضریوں پر ہونے والے جرمانوں پر کٹوتیاں کر لی گئیں۔

 پیف کی پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی میں48 سکول قائم ہیں جن کو ماہانہ بچوں کی فیسوں اور اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں 50 لاکھ روپے دئیے جاتے ہیں۔ فروری، مارچ اور اپریل کی تنخوا ہیں اور فیسیں ابھی تک نہیں دی گئیں جبکہ جنوری کی ادا کر دی گئی ہیں۔

 وزیر تعلیم نے 31 مارچ تک تمام واجبات ادا کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ دوسری جانب جرمانوں پر پارٹنرشپ کے تحت چلنے والوں سکولوں کے مالکان نے احتجاج کیا ہے۔ پیف سے پارنٹرشپ ختم کرنے کا غور شروع کر دیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top