ٖ راشن مافیا: غریبوں کے راشن کی خریدوفروخت کی ویڈیوز وائرل وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

کرونا وائرس: کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں غریبوں کیلئے تقسیم ہونیوالا راشن دکانوں پر فروخت ہونے لگا۔ کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں افراد بیروزگار ہوگئے، گھروں میں فاقے ہیں جس پر مخیر حضرات میدان میں آگئے اور غریبوں کیلئے راشن تقسیم کرنا شروع کردیا۔ جس پر کچھ موقع پرستوں نے فائدہ اٹھایا اور مختلف مقامات سے راشن جمع کرکے اپنے گھروں میں راشن کے ڈھیر لگانا شروع کردئیے اور انہیں بازار میں بانٹنا شروع کردیا

اس پر سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص دکان پر راشن لیکر آیا اور دکاندار سے راشن کے بدلے شیمپو، مہنگے صابن اور کریم دینے کا کہہ رہا ہے جس پر دکاندار نے ٹال مٹول کرکے اس شخص کو بھگادیا۔ راشن بیچنے والا شخص دکاندار سے کہہ رہا ہے کہ اسکے پاس دو من آٹا بھی ہے جو فروخت کرنا چاہتا ہے۔


اہلِ خیر سے التماس ہے کہ مدد کرتے وقت یہ یقینی بنائیں آپکا صدقہ خیرات مستحق تک پہنچے
پیسہ آپکا اپنا ہو یا کسی کی امانت آپکے ذمہ ہو، تھوڑی محنت کر کے اصل حقدار تک پہنچنے کی کوشش کیجئے
ورنہ بے شمار بھوکوں کا حق آپکے ہاتھوں چند نوسربازوں تک پہنچا تو گناہ آپ پر لازم ہو گا

اس ویڈیو میں ایک دکاندار اس راشن مافیا سے آٹے کے تھیلے خریدتے پکڑا گیا اور پکڑے جانے پر اعتراف کررہا ہے۔

ایک نوجوان نے ان راشن چوروں کی ویڈیو بھی بنائی جو بیلچے لیکر سڑک پر بیٹھے ہیں۔ اس نوجوان نے اپنی ویڈیو میں دکھایا کہ ان لوگوں نے پہلے سے راشن جمع کررکھا ہے اور چھپا کر ایک جگہ رکھا ہوا ہے۔


کراچی والے متوجہ ہوں کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کا گروہ راشن جمع کرکے فروخت کر رہا ہے ان سے ہوشیار رہو اس پیغام کو شئیر کرو۔

ایک اور ویڈیو میں ایک شخص راشن بیچ رہا ہے اور ایک نوجوان ویڈیو بناکر بتارہا ہے کہ اس دکاندار نے کتنا راشن سستے داموں خریدا ہے۔

رو رو کر راشن لتے ہیں اور دوکانوں پر فروخت کر دیتے نوسربازی بھی میں پاکستان کے عوام کافی ماہر ھیں یہ فخر کی نہیں شرم کی بات ھے کیونکہ ایسی حرکتیں زندہ قومیں نہیں کیا کرتیں

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top