![]()
تلہ گنگ (نذرحسین عاصم سے)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چکوال ملک آفتاب احمد اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ محمد عمران کھوکھر کی کاوشوں سے بننے والے راولپندی ڈویژن کے پہلے 100 بیڈ پر مشتمل کورونا فیلڈ ہاسپٹل کا دودہ کیا ۔
انہوں نے کرونا فیلڈ ہاسپٹل کے اسٹاف اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے پر ان کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
ملک آفتاب احمد اعوان نے ڈاکٹرز سے کہا کہ میں اور میری ٹیم اس مشکل میں ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ محمد عمران کے کرونا کے حوالے سے کرنے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔
اس موقع پر رہنماء پاکستان تحریک انصاف ملک عمران ڈھوک مصاحب اور انچارج پبلک سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف ملک اشفاق احمد بڈھیال بھی موجود تھے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں