ٖ اُلو سے کرونا کا علاج بتانے والے بابا جی کا پولیس کی جانب سے سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ وائس آف چکوال (VOC)

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر جان لیوا قرار دی جانے والی کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے اور اسکا علاج دریافت کرنے کے لیے جہاں دنیا بھر کے محققین کی جانب سے سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں وہیں دوسری طرف آئے روز سوشل میڈیا پر کرونا کے علاج کے طرح طرح کے جعلی نسخے گردش کرتے نظر آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتے جعلی ٹوٹکے لوگوں کی زندگیوں کو کرونا سے محفوظ کرنے کے بجائے خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ بعض لوگوں کی جانب سے بنا سوچے سمجھے سوشل میڈیا پر گردش کرتے جعلی ٹوٹکے استعمال کیے گئے جس کا خمیازہ انکو اپنی زندگی گنوا کر ادا کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں ایک بزرگ نے کرونا وائرس کا الو سے حیران کر دینے والا علاج بتایا جسے سن کر لوگ سکتہ میں پڑ گئے۔بزرگ نے کہا کہ کرونا وائرس ایک اچھوتی بیماری ہے جو الو کو چھونے سے ختم ہو جائے گی۔ بھارتی بزرگ کا علاج بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ کرونا کے شکار مریض کو میرا بتایا ہوا نسخہ استعمال کرنے کے بعد کسی ڈاکٹر کے پاس جانے اور علاج کی ضرورت نہیں رہے گی۔

بعد ازاں مقامی پولیس نے احمق بزرگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جب اسکا سوفٹ وئیر اپ ڈیٹ کیا تو اس نے اپنے ہی بتائے ہوئے علاج کو رد کرتے ہوئے بکواس قرار دیا اور اعتراف کیا کہ کرونا کا علاج کسی دیسی ٹوٹکے یا اُلو میں نہیں بلکہ ڈاکٹر کے پاس ہے۔ لہذا کرونا کے شکار افراد کو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئیے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top