ٖ اے سی چکوال مظفر مختار کا اچانک احساس پروگرام ڈھڈیال کا دورہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

ڈھڈیال (ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری)اے سی چکوال مظفر مختار کا احساس پروگرام سنٹر ڈھڈیال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر دو کا اچانک دورہ مستحق گھرانوں میں امداد کی تقسیم کے عمل کا بھر پور جائزہ لیا۔  

تفصیلات کے مطابق آج احساس پروگرام کو شروع  ہوئے دوسرا روز ہے چکوال کے تمام احساس پروگرام سینٹرز پر مستحق افراد کی امداد کا عمل جاری ہے چکوال کے دیگر سینٹرز کی طرح ڈھڈیال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر دو میں بھی گزشتہ روز سے مستحق گھرانوں میں امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

آج بروز جمعہ اسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار نے اچانک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر دو ڈھڈیال سنٹر احساس پروگرام کا اچانک دورہ کیا اور اس حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام مستحق افراد کو پوری رقم ملنی چاہیے اگر کسی قسم کی کوئی شکایت ملی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

اے سی چکوال مظفر مختار نے احساس پروگرام سینٹر ڈھڈیال میں  مالی امداد کے لیے آنے والے افراد کے لیے پینے کے پانی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور احساس پروگرام ڈھڈیال پر تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا. 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top