ٖ امریکہ میں ماسکس کی قلت، ٹرمپ نے خواتین کو اسکارف پہننے کامشورہ دیدیا وائس آف چکوال (VOC)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر خواتین کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا۔

امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ 88 ہزار 647 ہوچکے ہیں اور امریکہ کی تقریبا تمام ریاستوں میں کرونا وائرس جڑپکڑ چکا ہے جس کے باعث امریکہ میں ماسکس کی قلت پیدا ہوگئی ہے اس تناظر میں ایک خاتون نے امریکی صدر سے ماسکس کی قلت سے متعلق سوال کیا

جس پرڈونلڈ ٹرمپ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں سنیں! آپ سکارف استعمال کرسکتی ہیں۔ بہت سے لوگ سکارف استعمال کرتے ہیں، آپ بھی کرسکتی ہیں۔ اسکارف بہت بہتر ہوگا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرے احساسات یہ ہیں کہ لوگ ماسک ہی چاہتے ہیں، اس میں کوئی نقصان نہیں لیکن میں کہوں گا کہ اسکارف استعمال کریں بجائے اسکے کہ ماسک ڈھونڈتے پھریں۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 188,647 ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4,059 ہوگئی ہے۔ اس وقت امریکہ کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد کیلحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top