ٖ خورشید میموریل میڈیکل انسٹیٹیوٹ القمر ہسپتال میں کورونا سے نمٹنے کی ٹریننگ وائس آف چکوال (VOC)

تلہ گنگ (ڈاکٹرعبیداللہ دانش سے)خورشید میموریل میڈیکل انسٹیٹیوٹ القمر ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاشر صاحب اسسٹنٹ کمشنر حافظ عمران صاحب ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر فصل صاحب ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر علیم دانش صاحب نے تمام طلباء وطالبات کو کورنا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹریننگ کروائی اور  ہدایات واضح کی جس میں شریک ڈی ایم ایس صاحب ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال ڈاکٹر علی حسنین نقوی صاحب عقیل خٹک صاحب اور سینئر صحافی حضرات محسن قیوم شیخ صاحب جیو نیوز حکیم شفیق صاحب ریڈ نیوز محبوب جراح صاحب سما نیوز بھی اس سیمنار میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر منعقدہ سیمینار میں خورشید میموریل کے چیف ایگزیکٹو عبیداللّٰہ دانش  اور یسن ملک نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو یقین دیانی کروائی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  کو اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ عمران اور ڈسٹرکٹ کے تمام اعلیٰ افسران کو مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی اس کھڑی میں پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور خورشید میموریل کی خدمات آپ کے ایک حکم پر حاضر ہیں ۔

 تلہ گنگ اور ضلع چکوال میں ایک ٹیم کی حثیت سے مل کر کام کرنے کا عزم کیا اور تمام سٹوڈنٹس کو تاکید کی کہ وہ اپنے علاقے میں کورنا کی معلومات تمام لوگوں سے شیئر کریں اور اس مہم کو تیز کرنے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور جہاں بھی ہماری ضرورت ہو گی ہم اپنی خدمات پیش کریں گے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے خورشید میموریل کی خدمات کو سراہا اور تمام تر سورسز مہیاء کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور بعد ازں تمام سٹوڈنٹس کو کورنا کے حوالے سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹر علیم دانش صاحب نے ملٹی میڈیا لیکچر دیا اور عقیل خٹک صاحب سول ڈیفنس اور ریسکیو کی ٹریننگ بھی کروائی گئی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top