ٖ چین کورونا کی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب،پاکستان کو فوری دینے پر رضامند وائس آف چکوال (VOC)

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا پر چین کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، چائنا کے سائنس دانوں کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ویکسین تیار کرلی گئی ہے، چین نے دیرینہ تعلقات کی بناء پر کرونا کی ویکسین سب سے پہلے پاکستان کو دینے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔
چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو آفیشل لیٹر لکھا گیا ہے جس میں چین نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین دینے کی رضامندی کا اظہار کیا ہے، چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن نے لکھے گئے آفیشل لیٹر میں پاکستان کو فوری طور پر ویکسین امپورٹ کرنے کا کہا ہے۔

چین سے کرونا کی ویکسین ملنے کے بعد پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوجائے گا جو سب سے پہلے کرونا کی ویکسین اپنے ملک میں لانچ کریں گے، چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن کی پاکستان میں موجود کمپنی، ہیلتھ بی پروجیکٹ کمپنی نے پاکستان کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ساتھ مل کر اس ویکسین کو پاکستان میں لانے کے لیے کلیدی اور بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا کے سائنسدان کرونا کی ویکسین بنانے میں مصروف عمل ہیں، تاہم اگر پاکستان کرونا کی ویکسین کے حوالے سے یورپین ممالک یا امریکہ پر انحصار کرتا تو پاکستان کو ویکسین حاصل کرنے میں تین سے چار سال درکار ہوتے، جبکہ چین نے کرونا کی تیار ویکسین پاکستان کو کلینیکل ٹرائل کے لیے فوری دینے کی رضامندی ظاہر کر دی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top