ٖ ایم این اے ذوالفقاردلہہ کی صحافی سے بدسلوکی، ضلع بھر کے صحافی سراپااحتجاج وائس آف چکوال (VOC)


چکوال(ساجد حسین بلوچ سے)پاکستا ن تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 64سردارذوالفقارعلی خان دلہہ کی طرف سے صحافی کے ساتھ بدسلوکی پر ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں نے صدائے احتجاج بلند کردیاہے ۔

ادھر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی بھرپور احتجاج کااعلان کردیاہے، معروف صحافی سید قیصرعباس بخاری کے ساتھ ایم این اے سردارذوالفقاردلہہ نے انتہائی ہتک آمیز سلوک اختیار کیا اورصحافتی کمیونٹی کے خلاف بھی غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، جس پر چکوال کے صحافیوں نے سید قیصر عباس بخاری کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ذوالفقاردلہہ کے خلاف زبردست احتجاج کیاہے۔

 ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں نے متفقہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ذوالفقار دلہہ کا اقدام قابل مذمت ہے اور عمران خان کو چاہیے کہ وہ اس امر کانوٹس لے کر ذوالفقاردلہہ سے باز پرس کریں ۔

 دوسری طرف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی سید قیصر عباس بخاری کے ساتھ زبردست اظہاریکجہتی کیاہے اور کہاہے کہ وہ ذوالفقاردلہہ کے اس عمل کے بارے میں پی ٹی آئی کی قیادت کو آگاہ کیاجائے گا اور اگر ازالہ نہ ہوا تو اسلام آباد کے ایوانوں میں بھی احتجاج کیاجائے گا۔

ادھر صحافیوں نے ذوالفقار دلہہ کے خلاف مزید لائن آف ایکشن پر سرجوڑ لیے ہیں اور آئندہ کا متفقہ لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top