ڈھڈیال (ڈاکٹرزاہد عباس چوہدری) سانگ باؤنڈری ضلع چکوال اور سرکال باؤنڈری تھانہ ڈھڈیال ضلع چکوال کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ سخت ترین کسی دوسرے ضلع کے رہائشی کے لیے ناکہ بندی کراس کر کے جانا ممکن نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کے انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندی کو آٹھ دن گزر چکے ہیں اور آج بروز جمعہ کو چکوال کے تمام انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندی کو انتہائی سخت ترین کر دیا گیا ہے اور دوسرے ضلع کے کسی بھی شخص کو چکوال کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
راولپنڈی, گوجر خان اور دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کو جو کہ خوشاب, سرگودھا, میانوالی اور دوسرے اضلاع میں چکوال سے گزر کے جانا چاہتے تھے کو سختی کے ساتھ پولیس ناکے سے ہی واپس کر دیا گیا۔
ڈی سی چکوال کیپٹن ر عبدالستار عیسانی اور ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے حکم پر مسلسل ناکہ بندی جاری ہے اور پولیس تھانہ ڈھڈیال کے ناصر اے ایس آئی, ضیغم علی, زین العابدین, عدنان اور کانسٹیبل اظہر عباس ناکے پر موجود ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سب انسپکٹر ملک اختر زمان ذاتی طور پر ناکہ بندی کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں